16 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہےکہ دشمن علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اثرات کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ابنا: محسن رضائي نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف لگائی گئي پابندیوں اور دباؤ کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر ملت ایران بڑی آزمائش سے روبرو ہے اور ایران کی جوان نسل پر نہ صرف معیشتی دباؤ کو ناکام بنانے کی ذمہ داری ہے بلکہ ان پر معیشت کو ترقی دلانے کی بھی ذمہ داری ہے۔ محسن رضائي نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ سعودی عرب، قطر اور شام میں جمہوریت کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ایران کے دوست ملکوں اور اسٹراٹیجیک اتحادیوں کے خلاف غیر قانونی اور غیر منطقی اقدامات انجام دئے جارہے ہیں۔

.......

/169